سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مسافر غصے میں پائلٹ کی جانب بڑھتا تھا جو فلائٹ کی تاخیر کا اعلان کررہا تھا، اعلان کرتے پائلٹ کو مسافر نے زوردار تھپڑ جڑ دیا ، اسی دوران ایئر ہوسٹس بیچ بچاو کرنے آئیں تو مسافر نے غصے میں ان سے بھی بد کلامی کی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایئر ہوسٹس مسافر سے کہتی ہیں کہ جو آپ نے کیا وہ انتہائی غلط ہے آپ ایسا نہیں کر سکتے۔
A passenger punched an Indigo capt in the aircraft as he was making delay announcement. The guy ran up from the last row and punched the new Capt who replaced the previous crew who crossed FDTL. Unbelievable ! @DGCAIndia @MoCA_GoI pic.twitter.com/SkdlpWbaDd
— Capt_Ck (@Capt_Ck) January 14, 2024
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو انڈیگو طیارے کی ہے جو دہلی سے گوا کے لیے اڑان بھرنے ہی والا تھا کہ دھند کی وجہ سے فلائٹ تاخیر کا شکار ہوگیا۔ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (آئی جی آئی) کے ڈی سی پی کے مطابق انڈیگو ایئر لائنز کی جانب سے مسافر کے خلاف شکایت درج کرنے کے بعد مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔ ڈی سی پی نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے مسافر کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا، صارفین کا کہنا تھا کہ دھند کی وجہ سے فلائٹ میں تاخیر کا الزام طیارے کے عملے کو نہیں دیا جا سکتا۔
ایک صارف نے اسی حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ صبر… لوگ صبر کھو چکے ہیں۔ بحیثیت معاشرہ ہم کہاں جا رہے ہیں واقعی تشویشناک ہے۔
Patience… people have lost patience
Delays are not caused by captains but multiple factors people loosing cools is not good . Where are we going as a society is really worrisome .
— beerBABA (@Beerbaba11) January 14, 2024