وائٹ ہاؤس کے سامنے خون سے لتھڑی ہوئی گڑیوں کی بارش

پیر 15 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین نے وائٹ ہاؤس پر خون سے لتھڑی گڑیوں کی بارش کر دی۔

امریکا میں حقوق نسواں کے لیے کام کرنے والی مقامی تنظیم کے اراکین نے وائٹ ہاؤس کے دروازوں پر خون سے لت پت متعدد گڑیاں پھینک دیں، یہ گڑیاں غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر امریکا کی اسرائیل کی حمایت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پھینکی گئی۔

سوشل میڈیا ایکس پر اس احتجاج کی ویڈیو وائرل ہے، ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’بائیڈن آپ کے ہاتھوں پر خون، ، ہم آزاد فلسطین تک اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔‘مظاہرین آزاد فلسطین کے نعرے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز امریکا کی مقامی تنظیم کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے احتجاجی مارچ کیا گیا تھا جس میں تقریبا 4 لاکھ مظاہرین نے شرکت کی، مارچ کو ’4 مارچ‘ کا نام دیا گیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق احتجاجی مارچ کے دوران بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی، پولیس افسر پر حملہ کرنے اور بدتمیزی کرنے کے الزام کے تحت 2 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت سے 12 ہزار سے زائد معصوم بچے شہید ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 24 ہزار سے زائد فلسطینی شہری شہید  اور 60 ہزار 317 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp