بنوں وول کے نام سے مردانہ کپڑا پورے ملک میں مشہور ہے۔ موسم سرما میں اس کی مانگ میں بے انتہا اضافہ ہو جاتا ہے۔ ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں کے لیے یہ کپڑا کسی نعمت سے کم نہیں کیونکہ یہ پہنا ہو تو برفانی سردی میں بھی جسم گرم رہتا ہے۔ یہ اونی کپڑا بنوں وولن مل میں تیار ہوتا ہے جس کا قیام سنہ 1953 میں عمل میں آیا تھا۔ بنوں وول کی مرحلہ وار تیاری دیکھیں اس ویڈیو رپورٹ میں۔