نگراں وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کر دیا ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
Government of Pakistan has reduced Petrol price by 8 rupees, whereas price of High Speed Diesel has been maintained. pic.twitter.com/wIhfAVBW5t
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) January 15, 2024
وفاقی وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 259 روپے 34 پیسے ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 31 دسمبر کو حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی تھیں جبکہ لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 11 پیسے مہنگا اور مٹی کا تیل 2 روپے 19 پیسے سستا کیا گیا تھا۔
اُس سے قبل 15 دسمبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے پیٹرول 14 روپے جبکہ ڈیزل 13 روپے 50 پیسے سستا کر دیا تھا۔