انتخابات 2024: الیکشن کمیشن کتنے بیلٹ پیپرز چھپوارہا ہے؟

پیر 15 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن پاکستان نے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کو 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے واٹر مارک والے 25 کروڑ بیلٹ پیپرز تیار کرنے کا کام سونپ دیا۔

پیر کو ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن نے اپنے اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی منظوری دے دی ہے اور بیلٹ پیپرز پر مخصوص واٹر مارکس بنائے جائیں گے جنہیں 3 مختلف مشینوں کے ذریعے چھاپا جائے گا۔

بیلٹ پیپر کی تیاری کے دوران پرنٹنگ کارپوریشن کے احاطے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

واٹر مارک والے بیلٹ پیپرز کا استعمال سنہ 2018 کے عام انتخابات کے دوران ملک میں شروع کیا گیا تھا۔ اس کام کے لیے 3 پرنٹنگ مشینیں استعمال کی جائیں گی جس کے لیے سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن، پاکستان پوسٹل فاؤنڈیشن اور پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان آپس میں کام بانٹیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp