لیونل میسی نے فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ تیسری مرتبہ اپنے نام کرلیا

منگل 16 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

2022 میں قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھانے کے بعد ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ لیونل میسی نے 2023 کا فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت کر یہ اعزاز ریکارڈ تیسری بار اپنے نام کیا ہے۔

گزشتہ روز لندن میں فیفا ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سال 2023 کے بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ مینز فٹبالر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں فرانس کے امباپے ، ناروے کے ارلینگ ہالینڈ اور لیونل میسی کے مابین سخت مقابلہ تھا۔ تاہم میسی نے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ میسی نے رواں سال ایوارڈ کی منعقدہ تقریب میں شرکت نہیں کی۔ واضح رہے کہ اس کے قبل میسی نے مینز فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ 2019 اور 2022 میں بھی جیتا تھا۔

پرتگال کے رونالڈو بھی 2 بار فیفا مینز پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ تاہم میسی نے اب تیسری بار یہ ایوارڈ اپنے نام کرکے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا اور وہ سب سے زیادہ بار یہ ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp