شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس اور رینجرز کو ہدایت

منگل 16 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے آئی جی پولیس سندھ اور ڈی جی رینجرز کے نام خط لکھ کر صوبے میں بڑھتے ہوئے جرائم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلی سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجز کے نام لکھے خط میں کہا ہے کہ سندھ کے بڑے شہروں سمیت دیہی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، صوبے میں بڑھتے جرائم میں حالیہ اضافہ کافی تشویشناک ہے۔

جسٹس(ر) مقبول باقر نے خط میں لکھا ہے کہ صوبے میں جرائم کی بڑھتی لہر کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، صوبے میں سنگین جرائم میں اضافہ خوش آئند نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز جیسی وارداتیں روزانہ بڑھتی جارہی ہیں، اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا تمام جرائم کی مسلسل نشاندہی کررہا ہے، انتخابی امیدواروں پر حملے اور دن دیہاڑے اغوا کے واقعات کی بھی رپورٹس ہیں۔

انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ معاشرے میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو ان جرائم سے کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، صحافیوں، وکلا، ڈاکٹرز، تاجرز اور دیگر پیشہ ور افراد کو جان و مال کے خطرات لاحق ہیں۔

وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے سوال اٹھایا ہے کہ صوبے میں بگڑتی صورتحال کے باوجود قانون نافذ کرنے والے ادارے بدستور خاموش کیوں ہیں؟ آئین میں درج شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل