عدلیہ مخالف مہم کی تحقیقات: وفاقی حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

منگل 16 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف مہم کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے کنونیئر ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے ہوں گے جبکہ آئی ایس آئی، آئی بی، ڈی جی آئی سی ٹی پولیس اور نمائندہ پی ٹی اے ممبر ہوں گے۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تعین کرے گی کہ اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم کے محرکات کیا ہیں۔ اس کے علاوہ عدلیہ مخالف مہم اور ججوں کی ساکھ متاثر کرنے والوں کا بھی تعین کیا جائے گا۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تحقیقات میں ذمہ دار پائے جانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لاتے ہوئے متعلقہ عدالتوں میں چالان پیش کیے جائیں گے۔

کمیٹی کی جانب سے تجاویز پیش کی جائیں گی کہ مستقبل میں ایسے واقعات کا تدارک کیسے ممکن ہے۔

مزید پڑھیں

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ عناصر کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔

اس سے قبل پاکستان بار کونسل، پاکستان بار ایسوسی ایشن سمیت دیگر وکلا تنظیموں کی طرف سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ججوں کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چوہدری شجاعت کے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین بننے کی خبریں درست نہیں، ترجمان مسلم لیگ ق

سعودی عرب بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کا رکن منتخب

میانوالی: نامعلوم افراد کا الیکٹرک بس پر پتھراؤ، شیشے توڑ دیے

سعودی عرب کی معاشی طاقت اور پاکستان کی ایٹمی قوت مل کر ایک نئی عالمی سپر پاور بنتی ہیں، رانا ثنااللہ

ایشیا کپ 2025: بھارت کے خلاف میچ سے قبل پاکستان نے حکمت عملی طے کرلی

ویڈیو

پاکستان بھارت کرکٹ سیاست کی نذر، نفرت میں بھی بھارت کا دہرا معیار

بھارت میں ’دماغ کھانے والے جراثیم‘ کی وبا شدت اختیار کرگئی، 19 افراد ہلاک

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار

کالم / تجزیہ

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ

پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے