موبائل فون کی بیٹری کو صرف 7 سیکنڈ میں چارج بیٹری سے بدلنے والا آلہ

بدھ 17 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جب آپ گھر سے باہر نکلنے والے ہوں اور یہ محسوس کریں کہ آپ اپنا فون چارج کرنا بھول گئے تو یقینا آپ کے لیے پریشانی ہوگی، لیکن آپ کو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ٹیکنالوجی کمپنی نے ایسا آلہ ایجاد کیا ہے جو 7 سیکنڈ میں موبائل فون کی بیٹری کو مکمل چارج بیٹری سے بدل دے گا۔

قطری کمپنی سویپری نے ایسا آلہ ایجاد کیا ہے جو صرف 7 سیکنڈ میں آپ کے فون کی بیٹری کو فُل چارج بیٹری سے بدل دے گا، اس آلے کو سویپری کا نام دیا گیا ہے، اس ڈیوائس میں متعدد کم وزن بیٹریاں ہوتی ہیں جو فون کی پشت پر مقناطیسی ہولڈر کی مدد سے فون سے منسلک ہوجاتی ہے اور فون کی چارجنگ پورٹ سے جُڑ جاتی ہیں۔

ہر بیٹری پیک کا وزن دو ڈبل اے سائز بیٹریوں کے برابر ہوتا ہے اور یہ تمام سمارٹ فونزکے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، اس کو استعمال کرنے کے لیے صارفین اپنے فون سویپری ڈیوائس میں رکھتے ہیں جو خود بخود استعمال شدہ بیٹری کو مکمل چارج بیٹری سے بدل دیتا ہے۔

یہ ڈیوائس بیک وقت 5چارج بیٹریاں اپنے اندر رکھ سکتی ہے، جس کے حوالے سے ڈیوائس بنانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک خاندان کے استعمال کے لیے مثالی ایجاد ہے۔

سویپری کے تخلیق کار علی صالح کے مطابق جدید اسمارٹ فونز کی بیٹریاں بہت تیزی سے ختم ہوتی ہیں اور ان کی چارجنگ بھول جانا بہت عام ہے، اس ڈیوائس کی مدد سے صارفین کو موبائل فون چارج کرنے کی پریشانی اور کیبلز کے استعمال کی ضرورت نہیں ہوگی۔

سویپری کی قیمت تقریباً 180 پاؤنڈ (63755 پاکستانی روپے) متوقع ہے اور اس سال کے آخر میں برطانیہ میں ریلیز کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp