کیا ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے طلاق لے لی؟

بدھ 17 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک 2022 میں اس وقت سرخیوں میں آگئے تھے جب ان کی طلاق کی افواہیں انٹرنیٹ پر چلنے لگیں۔ جب کہ ان دونوں میں سے کسی نے بھی اسے تسلیم نہیں کیا، اب ایک بار پھر اس جوڑی کی طلاق کے حوالے سے قیاس آرائیاں زوروں پر ہیں۔

ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں بتایا ہے کہ کس طرح شادی اور طلاق دونوں مشکل کام  ہیں، دونوں میں سے ایک کا انتخاب دانشمندی سے کرنا چاہیے۔

بدھ کے روز سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے شادی اور طلاق کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’شادی مشکل ہے، طلاق مشکل ہے۔ ان میں سے کون سی زیادہ مشکل ہے، اس کا انتخاب کریں۔‘

ثانیہ مرزا نے مزید لکھا کہ موٹاپا مشکل ہے۔ فٹ رہنا مشکل ہے۔ اپنی مشکل کا انتخاب کریں۔

قرض میں رہنا مشکل ہے۔ مالی طور پر نظم و ضبط رکھنا مشکل ہے۔ اپنی مشکل کا انتخاب کریں۔

انہوں نے لکھا کہ مواصلت(معلومات کا تبادلہ) مشکل ہے۔ بات چیت نہ کرنا مشکل ہے۔ اپنی مشکل کا انتخاب کریں۔

سابق ٹینس اسٹار نے لکھا کہ زندگی کبھی آسان نہیں ہوگی۔ یہ ہمیشہ مشکل رہے گا۔ لیکن ہم اپنی مشکل کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ سمجھداری سے انتخاب کریں۔’

ثانیہ مرزا کی اس انسٹاگرام اسٹوری سے ان کی شعیب ملک سے طلاق کی قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی ہے۔

اس سے قبل ثانیہ اور شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان کے تیراکی کے مقابلے میں تمغہ جیتنے کا جشن منایا تھا۔ اذہان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ (جو ثانیہ مرزا کے زیر انتظام ہے) پر تیراکی مقابلے کی تصاویر پوسٹ کیں گئی۔

تصویر میں ثانیہ اپنے بیٹے اذہان کو پکڑے ہوئے نظر آرہی ہیں جبکہ اذہان میڈل کے ساتھ پوز دیے ہوئے ہیں۔

ایک اور تصویر میں شعیب ملک اذہان کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

دوسری جانب حال ہی میں اس جوڑی کے مداحوں نے دیکھا کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ اپنی تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں۔

پچھلے سال شعیب ملک کے انسٹاگرام بائیو میں تبدیلی نے بھی کافی توجہ حاصل کی تھی، جس نے ایک بار پھر طلاق کی افواہوں کو جنم دیا۔ شائقین نے دیکھا کہ شعیب نے اپنے بائیو سے ‘شوہر ٹو ایک سپر وومین‘ @ mirzasanar کو ہٹا دیا تھا اور اسے ‘باپ ٹو ون ٹرو بلیسنگ‘ میں تبدیل کردیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹٰینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ان کے ہاں اکتوبر 2018 میں پہلے بچے ’اذہان‘ کی پیدائش ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟