ہارٹ اٹیک: سشمیتا سین صحتیابی کی طرف گامزن

بدھ 8 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حال ہی میں دل کے دورے سے متاثر ہونیوالی بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے بحالی صحت کے مرحلہ میں ڈاکٹر وں کی منظوری سے ہلکی پھلکی ورزشوں کا آغاز کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کے لیے ہولی کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

47 سالہ اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کی جس میں وہ ورزش کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔اس پوسٹ میں انہوں نے زندگی کے استعاراتی پہیہ کے رواں ہونے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ڈاکٹر انہیں صحتمند قرار دیدیا ہے۔

’اسٹریچنگ کا آغاز ۔۔۔ کیا اچھا احساس ہے! یہ میری ’ہیپی ہولی‘ ہے آپ کی کیسی رہی؟ میں آپ سب سے پیار کرتی ہوں۔اپنے مخصوص ہیش ٹیگ سے اختتام پذیر سابق مس ورلڈ سشمیتا سین کی اس تازہ پوسٹ کو صارفین نے کافی پسند کیا اور ان کی صحتیابی کی دعائیں بھی کیں

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

ہفتہ بھر قبل سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑنے کی خبر انٹر نیٹ پر بے قابو آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔ جس کی اطلاع انہوںے نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعہ ہی دی۔

’مجھے کچھ دن پہلےدل کا دورہ پڑا،انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے اور اسٹینٹ بھی لگا دیا گیا ہے اور سب سے اہم بات یہ کہ میرے کارڈیولوجسٹ نے مجھے کہا ہے کہ ’میں بہت بڑے دل کی مالک ہوں‘۔

انہوں نے لکھا کہ یہ پوسٹ صرف میرے خیر خواہوں اور چاہنے والوں کو فقط یہ بتانے کے لیے ہے کہ سب ٹھیک ہے اور میں دوبارہ زندگی کے لیے تیار ہوں ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

اس سے قبل سشمیتا سین نے اپنے لائیو انسٹا گرام سیشن میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ ٹی وی سیریز ’آریہ‘ کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ کے لئے جلد واپس آئیں گی۔

’ میں جلد ٹھیک ہو جاؤں گی۔ آریہ کے سیزن 3کے سیٹ پر واپسی کا انتظار نہیں کر سکتی۔ میں آپ کو ایسا سیزن دینے جا رہی ہوں جو اس سے قبل آپ نے نہیں دیکھا ہو گا۔

واضح رہے کہ ’آریہ‘ کے پہلے دونوں سیزن کو ناقدین اور ناظرین دونوں نے پسند کیا تھا۔پہلے سیزن کو انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ میں بہترین ڈرامہ سیریز کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

رام مدھوانی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیریز میں سشمیتاسین، نمت داس، منیش چودھری، ونود راوت اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Disney+ Hotstar (@disneyplushotstar)

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟