بلوچستان میں بحالی امن کے لیے مؤثر حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے، علی مردان ڈومکی

جمعرات 18 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر اعلٰیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پرامن صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

عام انتخابات اور بارڈر ایریا سمیت صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے میر علی مردان خان ڈومکی  نے کہا کہ بحالی امن کے لیے ایک مؤثر حکمت عملی مرتب کی جار رہی ہے۔

میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ  پولیس اور لیویز کی معاونت کے لیے کوئیک رسپانس فورس بھی موجود ہوگی اور مؤثر انتظامی حکمت عملی کے ذریعے کسی بھی طرح کی صورتحال سے نمٹا جاسکے گا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں عوام کے جانی و مالی تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاررہے ہیں۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے بریفنگ دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp