پاک ایران تناؤ: تمام پاکستانی ایئر لائنز کو ایرانی فضائی حدود سے گریز کی ہدایت

جمعرات 18 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور ایران کے تعلقات کے دوران گزشتہ دو روز میں ہونے والی ڈرامائی تبدیلی کے بعد پیدا ہونے والے تناؤ کے پیش نظر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن سیمت پاکستان کی تمام ایئر لائنز کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے گریز کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق براعظم یورپ اور وسط ایشیا سے پاکستان کے لیے پرواز بھرنے والی ایئر لائنز کو مسقط عمان کا روٹ استعمال کرتے ہوئے پاکستان آنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق متعلقہ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور مملکت سعودیہ عربیہ سے آنے والی پروازوں کو بھی ایران کی فضائی حدود سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مغربی فضاؤں جاری ہر سرگرمی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ریاست پاکستان نے بلوچستان میں ایرانی حملے کے جواب میں آپریشن مرگ بر سرمچار کرتے ہوئے ایران پر جوانی حملہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟