’میرے مقدمات ویڈیو لنک پر سنے جائیں‘ عمران خان کی استدعا

بدھ 8 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی استدعا کر دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تمام مقدمات جوڈیشل کمپلیکس میں سنے جائیں۔ موقف اختیار کیا کہ سیکیورٹی وجوہات پر ذاتی پیشی سے عدالتی کارروائیاں بھی تعطل کا شکار ہوتی ہیں۔

عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی گئی ہے۔ جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد کے تمام مقدمات میں ویڈیو لنک پر پیشی کی اجازت دی جائے۔

سیکیورٹی وجوہات پر عمران خان کی ذاتی پیشی سے عدالتی کارروائیاں بھی تعطل کا شکار ہوتی ہیں۔ دائر درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی تمام ماتحت عدالتوں میں ویڈیو لنک پر پیشی اور تمام مقدمات جوڈیشل کمپلیکس میں سنے جانے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس کو عدالت پیشیوں کے دوران مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔عمران خان کو دوران سفر موٹروے اور ہائی وے پر بھی سیکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات دیئے جائیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر کی مختلف عدالتوں میں عمران خان کے خلاف 76 سے زائد مقدمات جاری ہیں ۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ دنوں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ وہ مقدمات کی سینچری کے قریب ہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان کے خلاف 30 سے زائد فوجداری مقدمات درج ہیں۔ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 8، اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التوا مقدمات 10، الیکشن کمیشن میں جاری مقدمات 11 جبکہ پشاور ہائیکورٹ میں 6 مقدمات زیر التوا ہیں۔

اسی طرح سندھ ہائیکورٹ میں 1مقدمہ چل رہا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 2، بینکنگ کورٹ میں 1، ایف آئی اے کی سپیشل کورٹ میں 2 جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 1 مقدمہ زیر سماعت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے