انتخابی ضابطہِ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعدد امیدواروں کو جرمانے اور نوٹسز کا سامنا

جمعہ 19 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق  کی خلاف ورزی پر متعدد امیدواروں پر جرمانے عائد کیے گئے۔

الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق  کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کیخلاف جرمانوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر  نجیب اللہ  کاکڑ، زیارت بلوچستان  نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر مسلم لیگ ن کے صوبائی  اسمبلیPB-07کے امیدوار  نور محمد دمڑ پر 40 ہزار روپے جرمانہ  عائد کیا گیا۔

اس کے علاوہ  ڈسٹرکٹ  مانیٹرنگ آفیسر مردان نے صوبائی  اسمبلی  PK-58کے امیدوار  ذوالفقار خان پر 25 ہزار روپے، PK-54 مردان سے اے این پی کے امیدوار گوہر علی شاہ پر10 ہزار روپے اور PK-61 مردان سے ن لیگی امیدوار جمشید خان پر 10 ہزار روپے  کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

مانیٹرنگ ٹیموں نے چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں اہم شاہراہوں پر سے ممنوع تشہیری  مواد ہٹانے کی کارروائی مزید تیز کر دی ہے، نیز  ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی  کرنے پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سوات نے متعلقہ امیدوار کو 20 ہزار روپے جرمانہ  عائد کیا گیا۔  اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز نے مختلف شہروں میں امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹسز جاری کیے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی مختلف اضلاع میں انتخابی امیدواروں کے ساتھ میٹنگز  بھی منعقد ہوئیں، جس میں انہیں واضح  طور پر  بتایا گیا کہ  کسی بھی خلاف ورزی  کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔الیکشن کمیشن کی واضح ہدایات کے مطابق ضابطہ اخلا ق پر  عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp