پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن، سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی متاثر

ہفتہ 20 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان بھر میں صارفین کو فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان کے مختلف شہروں سے یہ شکایات آرہی ہیں کہ سوشل میڈیا سائٹس کام نہیں کر رہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان بھر میں مجموعی طور پر انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے، خیال رہے کہ اسی وجہ سے صارفین کو سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی میں پریشانی کا سامنا ہے۔ ایسے میں آئی ٹی ماہرین صارفین کو بذریعہ وی پی این مطلوبہ سائٹس تک آسان رسائی کا مشورہ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسی ہی صورتحال رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں اور گزشتہ ماہ دسمبر میں بھی پیش آئی تھی، اور صارفین بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی سے محروم ہوگئے تھے۔

گزشتہ ماہ جب سروسز ڈاؤن ہوئی تھیں تو پی ٹی آئی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہمارے آن لائن جلسے میں خلل ڈالنے کے لیے حکومت نے انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن کی ہیں۔

دوسری جانب آج بھی پاکستان تحریک انصاف کا آن لائن جلسہ ہو رہا ہے جس سے مختلف رہنما خطاب کر رہے ہیں۔

اِدھر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن ہوئی تھیں جنہیں اب بحال کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp