ملک میں انٹرنیٹ میں تعطل، تکنیکی خرابی یا نیت کی خرابی؟

ہفتہ 20 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو سوشل میڈیا ویب سائٹس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا اسی تناظر میں بیان سامنے آ گیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ معطلی تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آئی ہے۔ جسے درست کرکے انٹرنیٹ کو ملک بھر میں مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج بروز ہفتہ پاکستان تحریک انصاف کا آن لائن جلسہ بھی جاری ہے۔ جس سے ملک اور ملک سے باہر سینیئر رہنما خطاب کر رہے ہیں۔

اس سے پہلے گزشتہ ماہ دسمبر میں بھی پی ٹی آئی کے آن لائن جلسے کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن تھی۔ جس پر پی ٹی آئی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہمارے آن لائن جلسے میں خلل ڈالنے کے لیے حکومت نے انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن کی ہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان سوشل میڈیا ٹرولز کے نشانے پر ہے اور مزے مزے کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

سینیئر کورٹ رپورٹر ثاقب بشیر نے پی ٹی اے کی پوسٹ پر سوال اٹھایا کہ جب بھی کوئی آن لائن سیاسی سرگرمی ہوتی ہے تو ایسا کیوں ہو جاتا ہے ؟ دونوں کا آپس میں کوئی تعلق ہوتا ہے؟

ایک اور خاتون صحافی مقدس فاروق اعوان نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ تکنیکی خرابی نہیں نیت کی خرابی ہے۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے پی ٹی اے کی جانب سے کی گئی وضاحت پر میم شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بس بیٹا تم سے نہ ہو پائے گا۔

حمزہ خان نامی صارف نے 3 اڈیٹ فلم کی ایک جھلک کا سہارا لیتے ہوئے لکھا کہ ’نہیں نہیں تو جھوٹ بول رہا ہے۔

پی ٹی اے نے ٹرولنگ سے بچنے کے لیے پوسٹ کے کمینٹ سیکشن کو بھی بند کر دیا ہے۔

یوسف نامی صارف نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’تو اس میں کمنٹ بند کرنے کی کیا بات تھی؟ کس چیز کا خوف ہے آپ کو؟‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ