افغانستان: ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں اور ٹریننگ مراکز کی موجودگی کے شواہد سامنے آ گئے

اتوار 21 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور ٹریننگ مراکز کی موجودگی کے شواہد سامنے آ گئے۔

افغانستان کے صوبے کنڑ میں ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے ایک مدرسے کی دستار بندی کی تقریب میں شرکت کی ہے۔

یہ تقریب کنڑ میں موجود مدارس، مدرسہ دار الحجرا والجہاد اور جامعہ منبہ الاسلام میں ہوئی۔

تقریب میں دہشت گرد عظمت لالا اور مولوی فقیر بھی موجود تھے۔ اور متعدد افغان رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

ترجمان افغان طالبان کے مطابق افغانستان میں ٹی ٹی پی کے کوئی ٹھکانے موجود نہیں جبکہ یہ تقریب افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کی موجودگی کا کھلا ثبوت ہے۔

ٹی ٹی پی افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرتی ہے جس کا افغان حکومت کو بخوبی علم ہے۔

اب ضروری ہے کہ افغان عبوری حکومت دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے خطے کو دہشت گردی سے پاک کرے۔

ٹی ٹی پی کی افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کی بنیادی وجہ افغان طالبان کا ٹی ٹی پی کو محفوظ پناہ گاہیں مہیا کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی خواتین ونگ کا کارکنان کے ساتھ ہراسانی کے واقعات پر شدید احتجاج

کیا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو عہدے سے ہٹایا جارہا ہے؟

پاس کیز روایتی پاس ورڈز کا محفوظ متبادل ہوسکتا ہے؟

یونس خان نے اپنا میڈیا ہاؤس لانچ کردیا

اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی، قطری وزیراعظم کا ردعمل آگیا

ویڈیو

پشاور میں ہسپانوی ثقافتی رقص کے جلوے

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی