پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بحری دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

منگل 3 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈر ریئرایڈمرل شاہین ممدوف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (پاکستان نیوی) کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر چیف آف دی نیول اسٹاف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، جہاں پاکستان نیوی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کوخوبصورت بنانے کے لیے آذر بائیجان اورسی ڈی اے کے درمیان شانداراشتراک

بعد ازاں ریئر ایڈمرل شاہین ممدوف نے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں بحری سربراہان نے باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی بحری سلامتی کی موجودہ صورتحال اور تربیت و دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے موجودہ دوطرفہ دفاعی تعلقات کے دائرۂ کار کو مزید مضبوط اورمتنوع بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر معزز مہمان کو پاکستان نیوی کے جاری منصوبوں اورپیشہ ورانہ سرگرمیوں سے متعلق ایک جامع بریفنگ بھی دی گئی۔

مزید پڑھیں:آذر بائیجان رعایتی نرخ پر ایل این جی دے گا، پاکستان سے دیگر اہم معاہدے بھی طے پاگئے

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات طویل عرصے سے قائم ہیں، جن کی بنیاد باہمی اعتماد اور قریبی بحری تعاون پر ہے۔

’آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان عمومی طور پر اور بالخصوص بحری افواج کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟