بلے سے بینگن تک!

پیر 22 جنوری 2024
author image

مشکور علی

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نہ جانے کتنی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔ تاہم الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات 2024 کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لیے انتخابات میں حصہ لینے والی 150 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے ہیں، یقیناً آپ چند کے علاوہ باقی سیاسی جماعتوں کے ناموں سے لا علم ہوں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق 150 سیاسی جماعتیں بمعہ ان کے انتخابی نشانات کی فہرست بالترتیب یوں ہے: پاک لیگ (سیب)، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرنز (تیر)، بلوچستان نیشنل پارٹی (کلہاڑی)، پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی (غبارے)، تحریکِ عظمتِ پاکستان (باسکٹ)، پاکستان تحریکِ انصاف نظریاتی (بلےباز)، فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ (Bell)، آل پاکستان مسلم لیگ جناح (سائیکل)، تحریکِ ترقی و کمال (دوربین)، خادمین سندھ (کشتی)۔

جمعیت علمائے اسلام پاکستان (کتاب)، تحریکِ دفاعِ پاکستان (کمان)، پاکستان نیشنل ریفارمسٹ پارٹی (پُل)، کسان اتحاد (بالٹی)، عوامی ورکرز پارٹی (بلب)، آل پاکستان کسان اتحاد (بیل گاڑی)، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی پاکستان (انگور کا گچھا)، پاکستان مسلم لیگ جونیجو (بس)، ہزارہ قومی محاذ پاکستان (تتلی)، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی (اونٹ)۔

مہاجر قومی موومنٹ پاکستان (موم بتی)، تحریکِ لبیک اسلام (توپ)، محبِ وطن نوجوان انقلابیوں کی انجمن (ٹوپی)، سندھ یونائیڈ پارٹی (کار)، پاکستان مرکزی مسلم لیگ (کرسی)، قومی وطن پارٹی (چراغ)، جمعیت علمائے پاکستان امام نورانی (چترالی ٹوپی)، ہمدردانِ وطن پاکستان (کوٹ)، استحکامِ پاکستان تحریک (سکے)، مستقبل پاکستان (کنگھا)۔

متحدہ علمائے مشائخ کونسل پاکستان (لڑاکا طیارہ)، نظریہ پاکستان کونسل (جنگی ٹینک)، کسان اتحاد عوامی پارٹی (مکئی)، بلوچستان عوامی پارٹی (گائے)، تحریکِ لبیک پاکستان (کرین)، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی (ہلال)، پاکستان تحریکِ سچ (مگرمچھ)، تبدیلی پسند پارٹی (تاج)، پیپلز مسلم لیگ پاکستان (کپ پیالی)، پاکستان فریڈم موومنٹ (کھجور کا درخت)۔

سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی (ہرن)، پاکستان سپریم ڈیموکریٹک پارٹی (ہیرا)، استحکامِ پاکستان پارٹی (عقاب)، جماعت قومی موومنٹ (بجلی کا کھمبا)، تحریک تبدیلی نظامِ پاکستان (ہاتھی)، اتحادِ امت پاکستان (انرجی سیور)، پاکستان محافظ پارٹی قومی (پنکھا)، پاکستان مسلم الائینس (مچھلی)، پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو (مُکا)، پاکستان عام آدمی موومنٹ (گلدان)۔

اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان (فٹبال)، پاکستان تحریکِ شریعت پارٹی (قلعہ)، جنت پاکستان پارٹی (فوارہ)، سلیمان خیل قبائل موومنٹ (گیٹ)، پاکستان جسٹس ایںڈ ڈیموکریٹک پارٹی (ہتھوڑا)، تحریکِ اہلِ سنت پاکستان (جنریٹر)، عوامی تحریک (غلیل)، آل پاکستان مینارٹی موومنٹ (زرافہ)، پاکستان مسلم لیگ ’کے کیو کے‘ (بندوق)، پاکستان پیپلز الائینس پارٹی ’اے‘ (ہتھوڑی)۔

پاکستان عوامی قوت (ہینگر)، پاکستان مسلم لیگ ضیاالحق شہید (ہیلی کاپٹر)، پاکستان عوامی لیگ (ہاکی)، سنی اتحاد کونسل (گھوڑا)، پاکستان تحریک اتحاد (گھر)، پاکستان تحریک ایمان (ہُد ہُد)، عوامی لیگ (انسانی ہاتھ)، عام لوگ پارٹی پاکستان (جھونپڑی)، عوامی مسلم لیگ پاکستان (قلم دوات)، پاکستان راہِ حق پارٹی (استری)۔

پاکستان اسلامک ریپبلکن پارٹی (جیپ)، پاکستان عوامی راج (جھاڑو)، اللہ اکبر تحریک (جگ)، آل پاکستان متحدہ لیگ (کینگرو)، جمعیت علمائے پاکستان نورانی (چابی)، پاکستان مسیحا پارٹی (بادشاہ)، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (پتنگ)، پاکستان تحریکِ شاد باد (چاقو)، جمعیت علمائے اسلام پاکستان ’سمیع الحق‘ (سیڑھی)، عوامی نیشنل پارٹی (لالٹین)۔

پاکستان عوامی جمہوری اتحاد (پتا)، پاکستان تحریکِ علم پارٹی (تالا)، حقوقِ خلق پارٹی (لاؤڈ اسپیکر)، پاکستان مسلم لیگ کونسل (مینارِ پاکستان)، پاکستان امن تحریک (میزائل)، پاک مسلم الائینس ’دیوان‘ (موبائیل فون)، پاکستان عوامی تحریک (موٹرسائیکل)، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (پہاڑ)، عام آدمی تحریک پاکستان (مگ)، عوامی ڈیموکریٹک پارٹی پاکستان (آئل ٹینکر)۔

پاکستان ویلفیئر پارٹی (اولمپکس مشعل)، موو آن پاکستان (شترمرغ)، عوامی جمہوری پارٹی پاکستان (بیل)، برابری پارٹی پاکستان (پین)، عام لوگ اتحاد (پینسل)، پاکستان ریفارم پارٹی (پک اپ گاڑی)، مظلوم اولسی تحریک پاکستان (مٹکا)، پاکستان کسان اتحاد ’چوہدری انور‘ (ہل)، حق دو تحریکِ بلوچستان (خرگوش)، پاکستان نظریاتی پارٹی (ریلوے انجن)۔

تحریکِ تعمیرِ پاکستان (پٹری)، تحریک تحفظِ پاکستان (پستول)، پاکستان مسلم لیگ ’شیرِ بنگال‘ (رکشہ)، رابطہ جمعیت علمائے اسلام (انگوٹھی)، پیپلز موومنٹ آف پاکستان (رسی)، جدید عوامی پارٹی (ہیلمٹ)، نیشنل پارٹی (آری)، جماعت اسلامی پاکستان (ترازو)، عوامی فلاحی پارٹی (بستہ)۔

پاکستان تحریکِ انسانیت ( قینچی)، پاکستان پیپلز لیگ (اسکوٹر)، اپنی پارٹی پاکستان (سلائی مشین)، پاکستان فلاح پارٹی (بحری جہاز)، پاکستان سرائیکی پارٹی ’تاج لنگا‘ (بیلچہ)، پاکستان مسلم پارٹی (چڑیا)، مرکزی جماعت اہلِ حدیث پاکستان (عینک)، پاک ڈیفنس قومی موومنٹ (مکڑی)، پاکستان مسلم لیگ آرگنائزیشن (بارہ سنگھا)، گرینڈ ڈیموکریٹک الائینس (ستارہ)۔

تحریکِ احساسِ پاکستان (سٹریٹ لائٹ)، گرین ڈیموکریٹک پارٹی (سورج)، تحریک جوانان پاکستان (سورج مکھی)، پاکستان پیپلز پارٹی (تلوار)، جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان (تختی)، تحریکِ عوام پاکستان (ٹیلی فون)، لیبر قومی موومنٹ پاکستان (ٹیلی ویژن)، مجلس وحدت المسلمین پاکستان (خیمہ)، پاکستان فلاحی تحریک (تھرماس)، پاکستان مسلم لیگ ’ن‘ (شیر)۔

پاکستان کسان لیبر پارٹی (تانگہ)، پاکستان کنزرویٹو پارٹی (ٹارچ)، روشن پاکستان لیگ (کچھوا)، پاکستان مسلم لیگ (ٹریکٹر)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (درخت)، پاکستان عوامی انقلابی لیگ (ٹرافی)، تحریکِ صوبہ ہزارہ پاکستان (ٹرک)، حصارِ مسلم (ٹیولپ)، عوامی جسٹس پارٹی پاکستان (گلاس)، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرنز (پگڑی)۔

اسلامی تحریک پاکستان (دو تلواریں)، امن ترقی پارٹی (ٹائر)، فرنٹ نیشنل پاکستان (اتحاد: ہاتھ ملانے کی شبیہ)، پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز (فتح کا نشان)، تحریکِ درویشاں پاکستان (ویسٹ کوٹ)، عام عوام پارٹی (خوشہ گندم)، جمہوری وطن پارٹی (پہیہ)، قومی عوامی تحریک پاکستان (سیٹی)، پاکستان قومی اتحاد (کھڑکی)، تحریک انقلاب پولیٹیکل موومنٹ (کلائی کی گھڑی)۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 150 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کے علاوہ ان کی زنبیل میں 174 نشان اور بھی موجود ہیں جو آزاد (بلکہ حال ہی میں آزاد کیے گئے) امیدواروں کے لیے مختص ہیں۔ عجب حسنِ اتفاق ہے کہ 17 اگست 2018 کو عمران خان 176 ووٹ حاصل کرکے 22ویں وزیراعظم پاکستان بنے تھے کیونکہ 342 ارکان کے ایوان میں وزیراعظم کو 172 ارکان کی سادہ اکثریت ملنا ضروری ہے۔ یوں 74، 76 اور 72 کو سیاست کی برمودا مثلث (Bermuda Triangle) کہا جا سکتا ہے، جس کی پراسراریت سے کوئی بشر آگاہ نہیں۔

اُدھر انتخابی نشانات کی ’بندر بانٹ‘ دیکھ کر الیکشن کمیشن حکام کی سنجیدگی، لگن اور مہارت کا بھانڈا پھوٹ جاتا ہے کہ انہوں نے سیاسی جماعت ’پاکستان امن تحریک‘ کو انتخابی نشان ’میزائل‘ عطا کیا ہے۔ آپ کو بتاتا چلوں کہ میرے حلقے سے’بلے‘ کے انتخابی نشان کے خواہشمند امیدوار کو ’بینگن‘ جڑ دیا گیا تاکہ اسے تھالی کا ’بینگن‘ بنایا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp