پشاور کے شاپنگ سینٹر میں لگی آگ بے قابو، 60 سے زائد دکانیں جل کر راکھ

پیر 22 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں صدر بازار میں واقع موبائل پلازہ میں رات گئے لگی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا  ہے، ریسکیو حکام کے مطابق پلازہ میں شارٹ سرکٹ آگ کا باعث بنا، فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ ٹائم اسکوائر پلازہ میں آگ لگنے کی اطلاع رات 2 بجے کے قریب موصول ہوئی۔ جس کے فوراً بعد ریسکیو اور فائرفائٹر کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، آگ لگنے کے بعد 4 دکاندار سامان نکالنے کے لیے پلازے میں جانے کے بعد پھنس گئے تھے جنہیں باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے مردان، نوشہرہ، چارسدہ اور ضلع خیبر سے بھی ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئی ہیں۔ ‘اس وقت 130 سے زیادہ فائرفائٹرز بمعہ 26 فائروہیکلز، 4 واٹر باؤزرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں، 4 ایمبولینسز بھی موقع پر موجود ہیں۔‘

متاثرہ پلازہ میں موبائل فون، یو پی ایس اور دیگر الیکٹرونکس کی دکانیں ہیں، ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ کی شدت بڑھ رہی ہے جس کی وجہ موبائل مارکیٹ کی دکانوں میں موجود بیٹریوں اور یو پی ایس کا پھٹنا ہے۔ مصروف اور گنجان آباد علاقے میں آگ لگنے کے باعث اردگرد کی آبادی بھی متاثر ہو رہی ہے، تاہم موبائل مارکیٹ کے عقب اور قریب میں واقع گھروں سے رہائشیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

70 فیصد آگ پر قابو پا لیا گیا

موبائل مارکیٹ پلازہ میں لگی آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق 70 فیصد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ جبکہ ریسکیو کے تازہ دم فائر فائٹرز بھی پہنچ گئے ہیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ‘آگ کی شدت کم ہوچکی ہے-دھواں زیادہ ہے جس کو نکالا جارہا ہے جبکہ مخلتف دکانوں میں بیٹریاں پھٹنے کی وجہ سے آگ دوبارہ بھڑک اٹھتی ہے۔’

60 سے زائد دکانوں کو نقصان پہنچا

ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق رات گئے بھڑکنے والی اس آگ سے 60 سے زائد دکانوں اور درجنوں کیبن کو نقصان پہنچا ہے۔ فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پلازے کا ایک ہی گیٹ ہے جبکہ ہنگامی صورت حال کے لیے کوئی انتظام موجود نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افواہیں مسترد، اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل بہتر قرار دیدی

تحریک انصاف دہشتگردوں سے مذاکرات پر زور دیتی ہے، ان سے ایک ضلع ہی واپس لے کر دکھادے، خرم دستگیر خان

اچھے معاشی دن دور دور تک نظر نہیں آتے، مفتاح اسماعیل

کیا نوعمری 32 سال تک جاری رہتی ہے؟ نئی تحقیق نے دماغ کی 5 اہم ارتقائی منزلیں بیان کر دیں

دھرمیندر کی مسکراہٹ اور شفقت کبھی نہیں بھول سکوں گی، ارچنا پورن سنگھ

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا