اسلام آباد میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ایک بار پھر شدید دھند کی لپیٹ میں آ گیا ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ اسلام آباد میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ہے اور گر کر منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد میں مزید چند روز تک دھند چھائی رہے گی جس کے باعث سردی کی لہر میں اضافے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے جس کے باعث اسلام سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کا درجہ حرارت معمول سے کم رہے گا۔