سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ میں انڈر ٹرائل قیدیوں کے ویڈیو لنک پربیان ریکارڈ کرنے کا نظام متعارف کرا دیا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس کے احکامات پر بذریعہ ویڈیو لنک بیان ریکارڈ کرنے سے متعلق چیف جسٹس کے احکامات پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو لنک پربیانات ریکارڈ ہونے سے سائلین، وکلا کا وقت بچنے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کے اخراجات بھی بچیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے بیانات سے سیکیورٹی صورتحال بھی بہتر رہے گی۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمدعباسی نے کراچی کی ضلعی عدالتوں میں ون ونڈو نظام بھی متعارف کرایا تھا۔
اعلامیہ کے مطابق ون ونڈو سےسرٹیفائیڈ کاپی، ٹروکاپی دستاویزات ایک جگہ سے وصول کی جا سکتی ہیں۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کامحکمہ ریونیو سے بھی معاہدہ طے پا گیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایم او یو کے مطابق ضمانت کے لیے جمع ملکیت کے کاغذات کی باآسانی تصدیق ہو سکے گی۔