قاسم خان اپنے والد عمران خان کا سویٹر پہنتے ہیں؟

منگل 23 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں وہ اپنی کاروباری کمپنی ’مفو‘ کی خصوصیات کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں اور لوگوں کو کمپنی کے ساتھ جڑنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

ویڈیو کلپ کا باقی سارا مواد عام سا ہے لیکن خاص چیز وہ نیلے رنگ کا سویٹر ہے جو قاسم خان نے پہنا ہوا تھا۔ یہ سویٹر دیکھ کر بعض صارفین کو یاد آیا کہ یہ  تو عمران خان پہنتے تھے چنانچہ انہوں نے فٹافٹ عمران خان کی تصاویر چھاننا شروع کیں، تو پتہ چلا کہ قاسم خان نے اپنے والد کی جرسی پہنی ہوئی ہے۔

اب یہ واضح نہیں کہ قاسم خان کو عمران خان نے نیلے رنگ کے 2 سویٹرز خریدے تھے یا پھر بیٹے نے خود ہی اپنے ابا سے یہ سویٹر اتروا لیا تھا۔ اور اب بیٹا اپنے باپ سے بھرپور محبت کے طور پر یہ سویٹر پہنے پھرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp