سائفر کیس: مزید 6 گواہوں کے بیانات قلمبند، اسد مجید نے اپنے بیان میں کیا کہا؟

منگل 23 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی ہے۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر عمران خان اور شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔

سائفر کیس میں استغاثہ کے مزید 6 گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔ استغاثہ کے گواہ سیکریٹری داخلہ اکبر درانی، سابق سفیر اسد مجید، فرخ عباس، فیصل ترمزی کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔

استغاثہ کے گواہ حسیب گوہر اور کیس کے تفتیشی افسر کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ اب تک کیس میں مجموعی طور پر تمام 25 گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے جبکہ 3 گواہان کو کیس سے واپس لے لیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے وکلا کل سے گواہوں پر جرح کا آغاز کریں گے۔

اسد مجید نے اپنے بیان میں کیا کہا؟

اِدھر امریکا میں پاکستان کے سفابق سفیر اسد مجید کا سائفر کیس میں قلمبند کرایا گیا بیان سامنے آ گیا ہے۔

اسد مجید نے موقف اختیار کیا ہے کہ جنوری 2019 سے مارچ 2022 تک امریکا میں پاکستان کا سفیر تھا، 7 مارچ 2022 کو امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور مسٹر ڈونلڈ لو کو ورکنگ لنچ پرمدعو کیا تھا۔

اسد مجید نے کہاکہ یہ ایک پہلے سے طے شدہ ملاقات تھی جس کی میزبانی واشنگٹن میں پاکستان ہاؤس میں کی گئی، ملاقات میں ہونے والی بات چیت سائفر کے ذریعے سیکریٹری خارجہ کو بھجوائی گئی۔

سابق سفیر نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن اور ڈیفنس اتاشی بھی موجود تھے، ملاقات میں دونوں سائیڈز کو معلوم تھا کہ میٹنگ کے منٹس لیے جا رہے ہیں۔

سائفر میں خطرہ یا سازش کے الفاظ کا کوئی حوالہ نہیں تھا، اسد مجید

انہوں نے کہاکہ سائفر ٹیلی گرام میں ملاقات میں ہونے والی گفتگو کو اسلام آباد رپورٹ کیا گیا۔ خفیہ سائفر ٹیلی گرام میں ’خطرہ‘ یا ’سازش‘ کے الفاظ کا کوئی حوالہ نہیں تھا۔

اسد مجید نے بیان میں مزید کہا ہے کہ مجھے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں بھی بلایا گیا۔ جس میں ڈی مارش ایشو کرنے کا فیصلہ ہوا۔

انہوں نے کہاکہ میں نے ڈی مارش ایشو کرنے کی تجویز دی تھی، سائفر معاملہ پاکستان امریکا تعلقات کے لیے دھچکا ثابت ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ گروپس چھوڑنے اور ڈیلیٹ کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

پاکستان میں پہلی بار بغیر ڈرائیور کے کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو

پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کو بڑا دھچکا

عمران خان اور ان کی اہلیہ مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں