پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے لاہور میں جلسے کا ایک اور فائدہ بتادیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک پیغام میں مریم نواز کا بتایا کہ انہیں اور قائد ن لیگ میاں محمد نواز شریف کو مداحوں میں سے کسی کی جانب سے سموسے اور نمک پارے پیش کیے گئے جن سے وہ لطف اندوز ہوئے۔
مزید پڑھیں
مریم نواز نے کہا کہ ’میاں نواز شریف اور میں قصور پورہ میں ریلی کے دوران کسی کی طرف سے دیے گئے سموسے اور نمک پرے کا مزہ لے رہے ہیں‘۔ پھر انہوں نے از راہ مذاق کہا کہ ’شاندار! لاہور میں جلسے کے فائدے‘۔
MNS and I relishing the samosas & namak-paray given to us by someone during the rally in Kasurpura. Scrumptious! The benefits of rallying in Lahore 😀 pic.twitter.com/YWZYwGfuI1
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 23, 2024
انتخابی حلقے 130 میں مریم، نواز شریف پھول نچھاور، آتشبازی کا بھی اہتمام
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اپنے انتخابی حلقے این اے 130 میں ریلی کے ہمراہ کھوکھر چو ک پہنچے جہاں وہ باقاعدہ مہم کا آغاز کریں گے۔
اس موقع پر کارکنان کی جانب سے اپنے سیاسی رہنما پر پھول اور نوٹ نچھاور کیے گئے۔ راستے کے دوران ملک پارک میں کارکنان نے نوازشریف کے اعزاز میں آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا۔
📍NA-130, Lahore!
People showering rose petals from their rooftops and balconies on Quaid Nawaz Sharif and Maryam Nawaz Sharif convoys!! pic.twitter.com/uCFjlSy2BM
— PMLN (@pmln_org) January 23, 2024
نوازشریف نے راستے میں نمک پارے خود کھانے سے قبل ڈرائیونگ کرتے ہوئے پارٹی رہنما بلال یٰسین کو بھی پیش کیے۔
مریم نواز نے اس موقع پر والد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ باہر سے کارکنان آپ کو ’آئی لو یو‘ کہہ رہے ہیں۔