بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کی تعمیر پر او آئی سی کا سخت ردعمل

منگل 23 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کی مذمت کی ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے بیان نے کہا ہے کہ او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ نے بھارت کے شہر ایودھیا میں شہید کی گئی بابری مسجد کے مقام پر ’رام مندر‘ کی حالیہ تعمیر اور افتتاح پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بیان کے مطابق او آئی سی وزرا خارجہ کی کونسل کی طرف سے اپنے گذشتہ اجلاسوں میں ظاہر کیے گئے او آئی سی کے موقف کے مطابق جنرل سیکریٹریٹ ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے جن کا مقصد بابری مسجد کی صورت میں اسلامی تہذیب کے نشانات کو مٹانا ہے جو 5 صدیوں سے بالکل اسی جگہ پر قائم رہی۔

یاد رہے کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ پر تعمیر کیے گئے مندر کا افتتاح کر دیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے 2019 میں ’بابری مسجد ‘ کی زمین ہندوؤں کے حوالے کر دی تھی اور مسلمانوں کو ایک علیحدہ پلاٹ الاٹ کرنے کا حکم دیا تھا جہاں نئی مسجد کی تعمیر ابھی شروع نہیں ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟