ڈی آئی خان:مردم شماری ٹیم پر حملہ، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی

بدھ 8 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مردم شماری ٹیم پر مسلح افراد کےحملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ دور افتادہ علاقے تھانہ درابن کی حدود گروہ مستان میں پیش آیا،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

شہید پولیس اہلکار کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

ڈی آئی خان پولیس کے ترجمان نے ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مردم شماری کی ٹیم اپنے کام میں مصروف تھی جن کے ساتھ پولیس کی ٹیم بھی تعینات تھی کہ اچانک نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کھول دی جس کے نتیجہ میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جن میں ایک اہلکار ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ شہید اہلکار  کی شناخت گل فراز کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ عمل میں آئی۔ واضح رہے کہ زخمی ہونے والے 4 پولیس اہلکار ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے مردم شماری ٹیم پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘آپ بہت بہت پیارے ہیں’، لڑکی کا کمنٹ سن کر شاہد آفریدی شرما گئے

اسلام آباد میں سہ ملکی کرکٹ سیریز، شہر کے کن شاہراہوں پر ٹریفک میں خلل پڑسکتا ہے؟

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1,700 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ