چہرے کی جلد صحت مند کیسے؟ لیڈی ڈیانا کی بہو نے سارے راز کھول دیے

بدھ 24 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہم اکثر ان سیلیبرٹیز کو دیکھتے ہیں جو 40 یا 50 سال کی ہونے کے باوجود نہ صرف خوبصورت اور پرکشش نظر آتی ہیں بلکہ اپنی عمر سے کہیں زیادہ جواں بھی دکھائی دیتی ہیں، اس کی بنیادی وجہ ان کی روزمرہ کی عادتیں ہوتی ہیں۔

اس کے برعکس ہم اکثر ایسی خواتین کو دیکھتے ہیں جو 25 سال کی ہونے کے باوجود 30 یا 35 برس کی محسوس ہوتی ہیں۔ اس کی وجہ وہ عادتیں ہیں جن سے لاعلمی ہمیں تیزی سے بڑھاپے کی جانب راغب کر رہی ہوتی ہیں۔ جواں عمر نظر آنے کے لیے دنیا بھر میں ارب پتی افراد مختلف جتن کرتے ہیں مگر چند عام عادات کو ترک کر دینا بڑھتی عمر کے اثرات کو ظاہر ہونے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

انگلینڈ کی مستقبل کی ملکہ، لیڈی ڈیانا کی بہو کیٹ مڈلٹن بھی خوبصورت نظر آنے کے لیے چند ہی آسان طریقے استعمال کرتی ہیں، انہوں نے پہلی بار اپنی خوبصورتی اور جلد کی دیکھ بھال کے کچھ رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔

قدرتی تیل کا استعمال

مستقبل کی ملکہ برطانیہ کیٹ مڈلٹن جلد کی دیکھ بھال کے قدرتی طریقے استعمال کرتی ہیں اور قدرتی گلاب کا تیل استعمال کرتی ہیں، جو ان کے چہرے کی جلد کو ہموار، نرم اور مخملی بناتا ہے۔

اچھی خوراک

اچھی جلد کا تعلق اچھی خوراک سے ہوتا ہے، کیٹ مڈلٹن کی خوبصورتی کے راز ان کی متوازن غذا میں پوشیدہ ہے۔ وہ بادام کھاتی ہیں، اس کے علاوہ  زنک اور وٹامن ای سے بھرپور غذائیں کھاتی ہیں۔

گلائکولک ایسڈ کا استعمال

گلائکولک ایسڈ جلد کو صاف اور چہرے پر قدرتی نکھار لاتا ہے، اس لیے کیٹ مڈلٹن گلائکولک ایسڈ بھی چہرے کے نکھار کے لیے استعمال کرتی ہیں۔

موئسچرائزر کا باقاعدگی سے استعمال

کیٹ مڈلٹن موئسچرائزر باقاعدگی سے استعمال کرتی ہیں، پانی اور جوس کا استعمال زیادہ کرتی ہیں، اس سے چہرے پر آلودگی کے اثرات زائل ہوتے ہیں اور موئسچرائزر کا استعمال ان کے چہرے کی جلد کو نرم رکھتا ہے۔

اچھی نیند

کام کا مصروف شیڈول نیند کے دورانیے کو متاثر کر سکتا ہے ، اس لیے مڈلٹن اپنی نیند کا خاص خیال رکھتی ہیں اور کم از کم 6 گھنٹے پرسکون نیند لیتی ہیں۔

اسکن کیئرآئل

کیٹ مڈلٹن قدرتی اسکن کیئر آئل استعمال کرتی ہے جو چہرے کی جلد پر سیاہ حلقوں کو دور کرتی ہے اور عمر بڑھنے کی ابتدائی علامات کو بھی کم کرتی ہے۔

اسکن پروٹیکٹنٹ کریم

کیٹ مڈلٹن 8 گھنٹے تک اسکن پروٹیکٹنٹ کریم استعمال کرتی ہے جو کہ ایک ملٹی ٹاسکر ہے۔ یہ چہرے پر نمی برقرار رکھتی ہے، پاؤں کی ایڑیوں کو صاف رکھتی ہے اور خشکی دور کرتی ہے۔

صحیح میک اپ

کیٹ مڈلٹن ہلکا میک اپ کرتی ہیں اور ان کے پاس ہلکے وزن کا میک اپ باکس ہمیشہ موجود ہوتا ہے، جس میں زیادہ تر موئسچرائزر بیس ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp