جلاؤ گھیراؤ کیس: مراد سعید سمیت 7 ملزمان اشتہاری قرار

بدھ 24 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ والے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما مراد سعید سمیت 7 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

جج محمد نوید اقبال نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ ملزمان میں حافظ فرحت، محمد زبیر نیازی، واثق قیوم، اعظم خان سواتی، امتیاز اور دیگر شامل تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے روپوشی اختیار کی ہوئی تھی اور ان کے خلاف مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج کیا گیا تھا۔

کورونا ہو یا موجودہ بیماری میں ہمیشہ اپنے ووٹرز کے ساتھ کھڑی رہی، یاسمین راشد

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے ووٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں بیماری اور کورونا میں بھی آپ کے ساتھ کھڑی رہی ہوں ووٹ دیتے وقت خیال رکھیں اور صرف ان کے حق میں مہر لگائیں جو آپ کے ساتھ ہیں‘۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ مریم بی بی کہتی ہیں کہ نواز شریف کے دل میں بہت راز ہیں، ہمیں ایک راز بتا دیں کہ ایون فلیڈ ریفرنس کے پیسے کہاں سے آئے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ حدیبیہ پییپر ملز کیس کھولنے سے سب پتا چل جائے گا۔

مزید پڑھیں

انہوں نے کہا کہ ’آج میں جیل میں ہوں لیکن اگر باہر ہوتی تو ووٹرز کے گھروں میں جاتی، میں اپنے ووٹرز کو یہی کہوں گی کہ ووٹ پی ٹی آئی کو دیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف 500 افراد لیے سڑکوں پر بھٹک رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے صحت کارڈ، لنگر خانے اور مسافر خانے بنائے لیکن انہوں نے سب ختم کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل