عام انتخابات: نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس

بدھ 24 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس ہوا ہے۔

نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف، چیف آرگنائزر مریم نواز، الیکشن سیل کے چیئرمین اسحاق ڈار نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ سینیئر رہنما بیگم عشرت اشرف، پرویز رشید، اعظم نزیر تارڑ، طلال چوہدری، ناصر بٹ سمیت آزادجموں وکشمیر اور گلگت بلتستان سے پارٹی رہنما بھی اجلاس میں شریک تھے۔

نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں 8 فروری کے انتخابات کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مختلف حلقوں میں پارٹی کی سرگرمیوں پر مشاورت ہوئی، اور 8 فروری کے دن کے حوالے سے مختلف امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس کو پولنگ ڈے پر پارٹی کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر رہنماﺅں نے اپنے اپنے حلقوں میں جاری انتظامات پر قیادت کو آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن نے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی کے چیئرمین عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے انتخابی منشور کا اعلان 27 جنوری کو کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp