خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس نے گھر سے خاتون کی لاش برآمد کرکے اس کے شوہر کو بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان ٹانک پولیس نے بتایا کہ مخبر نے 2 دن قبل خاتون کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی۔ اور خدشہ ظاہر کیا تھا کہ خاتون کا قتل کیا گیا ہے۔
ترجمان ٹانک پولیس کے مطابق پولیس نے کیس کی تفتیش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ مقتولہ کے شوہر احمد علی کو شامل تفتیش کرنے پر انکشاف ہوا کہ خاتون کا قتل ہوا ہے۔
ترجمان ٹانک پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر کے ٹانک کے علاوہ ڈی آئی خان میں بھی گھر ہے اور کچھ عرصہ پہلے وہ ڈی آئی خان منتقل ہوئے تھے جبکہ ٹانک والا گھر خالی تھا۔
ترجمان ٹانک پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی کو ڈی آئی خان سے ٹانک لاکر بینہ طور پر قتل کر دیا۔
بیوی کی لاش کمرے میں دفنا دی تھی
ترجمان ٹانک پولیس نے بتایا کہ ملزم سے تفتیش کے دوران پتا چلا کہ اس نے بیوی کا ٹانک کے علاقے پیر کچہ میں واقع گھر کے اندر مبینہ طور پر قتل کیا اور لاش کو کمرے اندر میں دفنا دیا ہے۔
ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے خاتون کی لاش بھی نکال لی۔ جبکہ پستول بھی برآمد کرلیا۔
قتل کی وجہ خاتون کا ٹک ٹاک بنانا تھا
ٹانک پولیس ذرائع نے وی نیوز کو بتایا کہ ملزم احمد مزدوری کرتا ہےم ملزم نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ وہ بیوی سے ناراض تھا۔ جس کی وجہ ٹک ٹاک ہے۔ ملزم بیوی کو ٹک ٹاک سے منع کرتا تھا لیکن وہ نہیں مان رہی تھی۔
Related Posts
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کھیتوں میں مزدوری کرتا ہے۔ اسے ٹک ٹاک کا پتہ بھی نہیں ہے۔ لیکن رشتہ دار اور علاقے والے اسے اکساتے تھے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم بیوی کی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے خوش نہیں تھا اور اسی وجہ سے بیوی کا مبینہ طور پر قتل کیا۔
مزید بتایا کہ قتل کے بعد ملزم ڈی آئی خان واپس چلا گیا تھا اور معمول کے کاموں میں خود کو مصروف کر لیا تھا۔ جبکہ اہل خانہ نے بھی واقعے کی رپورٹ درج نہیں کروائی تھی۔