اداکارہ سجل علی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کیوں کرنا پڑ رہا ہے؟

جمعہ 26 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبول اداکارہ سجل علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ان کو تنقید کا سامنا ہے۔

وائرل ویڈیو میں سجل علی کومیک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سجل علی نے گزشتہ ہفتے اپنی سالگرہ منائی تھی اور کیک کاٹنے کی ویڈیو کو عدنان انصاری نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

 

ویڈیوپر صارفین نے اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ کو آڑے ہاتھوں لیا اور تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ مغربی کلچر کو پاکستان کا حصہ بنا رہے ہیں۔ ساتھ ہی سوال کیا کہ غیر محرم مرد کا ہاتھ پکڑ کر کیک کیوں کاٹا اور ایک غیر محرم نے سجل علی کا سر کیوں چوما؟

صارفین کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مشہور شخصیات اب میک آرٹسٹ کی سائیڈ لے رہی ہیں لیکن خدارا صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط سمجھیں۔

جہاں متعدد صارفین اداکارہ اور میک آرٹسٹ پر تنقید کے نشتر برسا رہے ہیں، وہیں ان کے مداح بھی سامنے آ گئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ آپ اپنے گھر والوں کو  خوبصورت بنانے کے لیے انہی میک اپ آرٹسٹ کے پاس بھیجتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے میک آرٹسٹ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شعبہ برا نہیں ہوتا، آپ لوگوں کو ان سے تحفظات ہو سکتے ہیں لیکن انہیں کسی سے نہیں ہوتے۔

 

عائشہ لکھتی ہیں کہ پاکستانی اداکاروں کو چاہیے کہ اپنی حد میں رہیں، اگر حد کراس کرنی ہے تو سوشل میڈیا پر یہ سب اپ لوڈ نہ کیا کریں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم مسلمان ہیں یہ یاد رکھیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ آپ کا کام ہے لیکن اپنی حدود کراس نہ کریں۔

 

یاد رہے کہ مارچ 2020 میں سجل علی نے اداکار احد رضا میر سے شادی کی تھی۔

تاہم شادی کے تقریباً ایک سال بعد ہی دونوں کے درمیان طلاق کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔ دونوں اداکاروں نے آج تک ان افواہوں پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے