پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے میچ فکسنگ کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ مجھ سے متعلق پھیلائی جانے والی میچ فکسنگ کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
میچ فکسنگ کے الزمات کی خبریں سامنے آنے کے بعد شعیب ملک نے اپنے ایک پیغام میں وضاحت کی ہے کہ فارچون باریشال کے کپتان تمیم اقبال سے اس سلسلے میں بات ہوئی ہے، مجھے دبئی میں ذاتی مصروفیات کی وجہ سے بنگلہ دیش پریمیر لیگ ( بی پی ایل ) چھوڑنا پڑی ہے۔ ضرورت پڑنے پر فارچون باریشال کے لیے پھر دستیاب ہوں گا۔
شعیب ملک نے کہا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے سے قبل خبر کی تصدیق کر لینی چاہیے۔ جھوٹی خبروں سے انسان کی عزت خراب ہوتی ہے۔ اس سے قبل فرنچائز کے مالک نے بھی اس بات کی تردید کر چکے ہیں کہ شعیب ملک کسی طرح کی میچ فکسنگ میں ملوث ہیں۔
سوشل میڈیا پر شعیب ملک کا ایک اوور میں تین نوبال کرانے پر میچ فکسنگ کا واویلا مچ گیا ٹیم کے مالک میزان رحمن کہتے ہیں کہ شعیب ملک کے متعلق فکسنگ والی خبریں بے بنیاد ہیں. شعیب ملک بہت بڑے کھلاڑی ہیں ایسی من گھڑت باتوں پر یقین نہ کریں. شعیب ملک ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دبئی گئے ہیں.… pic.twitter.com/loo0SVwfU7
— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) January 26, 2024
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فرنچائز کے مالک میزان رحمن نے اپنی ایک پوسٹ میں وضاحت کی تھی کہ ’ سوشل میڈیا پر شعیب ملک کا ایک اوور میں تین نوبال کرانے پر میچ فکسنگ کا واویلا مچ گیا ٹیم کے مالک میزان رحمن کہتے ہیں کہ شعیب ملک کے متعلق فکسنگ والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
شعیب ملک بہت بڑے کھلاڑی ہیں ایسی من گھڑت باتوں پر یقین نہ کریں۔ شعیب ملک ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دبئی گئے ہیں۔ شعیب ملک کی جب ضرورت ہوگی وہ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ بنگلہ دیشی میڈیا شعیب ملک سے متعلق من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے۔