بلوچستان: 5 ہزار پولنگ اسٹیشنز میں حساس و انتہائی حساس کی تعداد 4 ہزار سے زائد

جمعہ 26 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں اور تمام عمل کی نگرانی کے لیے مانیٹرنگ سیل بھی بنا دیے گئے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق انتخابات کے تمام عمل کے پل پل کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے جبکہ

سیکیورٹی کے لیے بھی انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور الیکشن کمیشن مقامی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔

صوبے میں مجموعی طور پر 5067 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے اور تمام اسٹشینز پر مکمل سیکیورٹی کا انتظام کیا جائے گا۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق نارمل پولنگ اسٹیشن 829 ہیں اور حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 2180 جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن 2058 ہیں۔

قانون نافذ کرنے والےاداروں سے بھی امن وامان کے سلسلے میں میٹنگز ہورہی ہیں۔ سیکیورٹی کے تمام اخراجات بلوچستان حکومت برداشت کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp