پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا گورننگ بورڈ تشکیل دے دیا گیا، جس کی سربراہی کے لیے سید محسن نقوی اور مصطفیٰ رمدے کو پیٹرن کی طرف سے نامزد کیا گیا ہے۔
بہاولپور ریجن کے صدر طارق سرور، ڈیرہ مراد جمالی کے صدر ظفراللہ جدگال بورڈ میں شامل ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر ریجن کے صدر سجاد علی کھوکھر اور لاڑکانہ ریجن کے صدر تنویر احمد بھی بورڈ آف گورنرز منتخب ہوئے۔
ان کے ساتھ سوئی ناردرن گیس، غنی گلاس، پی ٹی وی اور اسٹیٹ بینک کے نمائندے بھی بورڈ کا حصہ بنے ہیں۔
مزید پڑھیں
وفاقی سیکرٹری برائے بین الصوبائی کمشنرز رابطہ گورننگ بورڈ کے نان ووٹنگ ممبر ہوں گے۔ پی سی بی الیکشن کمشنر شاہ خاور چند روز میں بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس بلاکر نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب یقینی بنائیں گے۔
شاہ خاور کی جانب سے بنائے گئے بی او جی میں سجاد علی کھوکھر، ظفر اللہ جدگال، تنویر احمد سمیت طارق سرور صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن بہاولپور بھی شامل ہیں۔
واضح رہے وفاقی حکومت کی جانب سے پی سی بی کے سربراہ کے طور پر مصطفیٰ رمدے اور سید محسن رضا نقوی کو نامزد کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائم مقام چیئرمین شاہ خاور نے کہا کہ 16 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا اجلاس ہوا جس میں مجھے قائم مقام چیئرمین کی ذمہ داری دی گئی تھی، اس حوالے سے میرا اولین کام چیئرمین پی سی بی کا الیکشن کروانا ہے۔ چیئرمین پی سی بی کے لیے مصطفیٰ رمدے کے ساتھ ساتھ محسن نقوی بھی امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائم مقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاور نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح بورڈ آف گورننگ کا قیام ہے، کوشش ہے کہ بروقت الیکشن کروائیں، زیادہ آگے نہیں جا سکتے، ہائیکورٹ نے بھی مینجمنٹ کو الیکشن آگے لے جانے سے روکا ہوا ہے۔ ہمارے ذہن میں 8 فروری کا بینچ مارک نہیں ہے۔