پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کے چپے چپے پر نوازشریف کی خدمت کا نشان ہے، عوام نے منتخب کیا تو ایک بار پھر ساری تکلیفیں دور کریں گے۔
ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ عوام ووٹ ڈالتے وقت ضرور یاد رکھیں کہ اسی سے آپ کی تقدیر کا فیصلہ ہونا ہے، ہم تو وہیں کام کر سکتے ہیں جہاں آپ مینڈیٹ دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
مریم نواز نے نام لیے بغیر پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ 15 سال صوبے میں حکومت ہونے کے باجود اسکولوں کی کلاس رومز میں بھینسیں بندھی ہوں تو پھر کیسا منشور۔
انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے پلان بنا لیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں 30 فیصد کمی کیسے کرنی ہے۔
نوجوان نسل کو مریم نواز میں اپنا مستقبل نظر آتا ہے۔pic.twitter.com/TIGVmVyQQ5
— عوام بنام سرکار (@lawliga) January 27, 2024
مریم نواز نے کہاکہ مانسہرہ جلسے کے بعد پیغام ملا کہ ایبٹ آباد کے عوام آپ کو بلا رہے ہیں ورنہ یہاں آنے کا میرا کوئی پروگرام نہیں تھا۔
انہوں نے کہاکہ آج نواز شریف نے اپنا منشور عوام کے سامنے رکھا ہے، منشور کوئی کاغذ کا ٹکڑا نہیں آپ سے کیا سچا وعدہ ہوتا ہے۔
نوازشریف نے آج تک قوم سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کیا
چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہاکہ کیا نواز شریف نےآج تک قوم سے ایسا وعدہ کیا ہے جو نہ نبھایا ہوا؟ 2013 میں حکومت ملنے کے بعد مسلم لیگ ن نے ملک سے 22،22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کی۔ نوازشریف نے دہشتگردی ختم کی، ہزارہ موٹروے بنائی۔
انہوں نے کہاکہ منشور وہ نہیں ہوتا کہ ویب سائٹ پر ایک ڈاکومنٹ جاری کرکے عوام سے جھوٹے وعدے کیے جائیں۔
Allah Kareem ❤️ https://t.co/xL5bZDnjFv
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 27, 2024
سینیئر نائب صدر ن لیگ نے کہاکہ عمران خان کا منشور پیٹرول بم ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں پر چلائے۔ اپنے بچوں کو محفوظ مقام پر اور قوم کے بچوں کو جلاؤ گھیرائو کی ترغیب دینے والا ہمدرد کیسے ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ قوم جانتی ہے نواز شریف نے جوبھی وعدہ کیا وہ نبھایا، صرف ن لیگی سپورٹر سینہ تان کر کہتا ہے کہ نواز شریف کو ووٹ ڈالتا ہوں کیونکہ اس جماعت نے ملک میں کام کیے ہیں۔