پاکستان میں کہاں کہاں برفباری ہو رہی ہے، بارشیں کب تک چلیں گی؟

پیر 29 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خوشگوار ہوگیا، مری، گلیات، کشمیر، سوات، کالام، مالم جبہ میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ  لی۔

پیر کے روز اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہلکی ہوئی، دوسری جانب طویل انتظار کے بعد آزاد کشمیر کے علاقے نیلم، مری، گلیات، سوات ، کالام، مالم جبہ، وادی نیلم میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے اور خیبر پختو نخوا کے بعض علاقوں میں بھی بادل برسے ہیں، دیر، کوہستان، جنوبی وزیرستان میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں آئندہ 3 دن تک مزید بارش ہونے کا امکان ہے، اس دوران مری، گلیات سمیت خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں برفباری جاری رہنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp