نجی ٹی وی اے آر وائے کے مارننگ شو’’باخبر سویرا‘‘ کے میزبان اشفاق ستی کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مبینہ طور پراپنے شوہر اشفاق ستی کے خلاف بدترین تشدد کے الزامات لگاتے ہوئے تصاویر اور ایف آئی آر کی کاپی پوسٹ کردی۔
نومیکا اشفاق ستی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے پورے جسم، اپنی پسلیوں، اپنے جبڑے اور اپنے چہرے پر متعدد زخموں کے ساتھ تکلیف میں یہ لکھ رہی ہوں۔ میر ے جسم کا ہر حصہ بری طرح زخمی ہے۔ مجھے میرے اپنے شوہر اشفاق ستی نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ مجھے آپ کی مدد اور تعاون کی ضرورت ہے کیونکہ وہ ایک بہت بااثر شخص ہے۔
I write this while suffering from multiple injuries on my entire body, my ribs, my jaw & my face. Every part of me is badly injured.
I’ve been beaten almost to death by my own husband @SattiAshfaqe
I need your help & Support as he is very influential.#DomesticAbuse #Violence pic.twitter.com/d5NlOGMz0U— Nomaika Ashfaq Satti (@NomaikaAshfaq) January 28, 2024
اشفاق ستی کی اہلیہ نومیکا اشفاق کی پوسٹ وائرل ہوئی تو صارفین نے اس معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہمارے معاشرے میں ایک عورت کے لیے انصاف اور احتساب کا مطالبہ کرنے کے لیے بہت ہمت کی ضرورت ہوتی ہے، خاص طور پر جب پولیس اس طرح کا تشدد دیکھ کر بھی ایف آئی آر درج کرنے سے زیادہ سمجھوتہ کرانے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہو۔
انہوں نے مزید لکھا کہ نومیکا کو ایف آئی آر درج کروانے کے لیے اپنے ساتھی ایڈووکیٹ دانیال حسین کے ساتھ رات 11 بجے سے 3 بجےتک پولیس اسٹیشن میں 4 گھنٹے گزارنا پڑے۔ پولیس اب بھی شوہر کو گرفتار کرنے اور ضمانت کے لیے وقت دینے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ انہوں نے خاتون سے کہا ’ہم آپ کو قانونی نمائندگی فراہم کرنے کی پوری کوشش کریں گے‘۔
It takes tremendous courage in our society for a woman to demand justice and accountability specially when the Police is more interested in forcing a compromise than registering a FIR even after seeing torture like this. Nomaika had to spend 4 hours at PS from 11pm-3am with my… https://t.co/MdG127wpM6
— M. Jibran Nasir🎤 PS110 🇵🇸 (@MJibranNasir) January 28, 2024
نیوز اینکر رابعہ انعم بھی متاثرہ خاتون کے حق میں بول پڑیں اور ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا آپ کے ساتھ جو ہوا اس کا مجھے بہت افسوس ہے، ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے آپ کو مزید ہمت ملے ۔
i’m sorry for what happened to you . Ashamed and disgusted 😟 More power to you for speaking out https://t.co/1UMnOfy9lG
— Rabia Anum Obaid (@RabiaAnumm) January 28, 2024
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک اور ’سارہ انعام‘ یا ’نور مقدم‘ نہیں چاہیے، پولیس کو چاہیے کہ وہ جلدازجلد متاثرہ خاتون کو انصاف دے۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ناقابل قبول ہے ۔
Totally Unacceptable. 😡
— Abid Nawab (@Abid_Nawab_Ahmd) January 28, 2024
واضح رہے کہ 27سالہ نومیکا اشفاق ستی کے مطابق ان کے شوہر اشفاق ستی نے ان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے منہ پر تکیہ رکھا جس کے بعد ان کو سانس لینے میں دشواری ہوتی رہی۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر نے ان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ’’تمھیں مار کر تمھاری لاش غائب کردوں گا ، آج تم میرے ہاتھوں سے مروگی‘‘۔
دوسری طرف اینکر اشفاق ستی کی جانب سے اب تک کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔