اینکر وجاہت سعید خان پاکستانی سوشل ٹائم لائنز پر اس وقت شدید تنقید کی زد پر ہیں۔ ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما شزا فاطمہ خواجہ نے مسلم لیگ ن کے سیالکوٹ میں ہونے والے جلسے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کی تو وجاہت سعید خان نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا’ سیالکوٹ وہ شہر ہے جس نے صرف ہمیں فٹ بالز اور خواجہ آصف دیا اس کے علاوہ کچھ نہیں، 65 کی جنگ میں ہمیں سیالکوٹ کو انڈیا کے خلاف ہار کر ان کو دے دینا چاہیے تھا‘
Sialkot — the city that’s given us footballs and Khawaja Asif, and that’s about it — should’ve been lost to India in ’65. https://t.co/ivZzAB58a6
— Wajahat S. Khan (@WajSKhan) January 29, 2024
وجاہت سعید خان کی پوسٹ کرنے کی دیر تھی کی صارفین نے تبصروں کے انبار لگا دیے ، کسی نے تنقید کا نشانہ بنایا تو کسی نے افسوس کا اظہار کیا ۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ سیالکوٹ نے ہمیں اقبال ، فیض ، وحید مراد اور ظہیر عباس جیسی شخصیات سے بھی نوازا ہے لیکن کسی ’محب وطن‘ سے یہ جاننے کی توقع نہیں کی جاسکتی۔
Sialkot also gave us Iqbal, Faiz, Waheed Murad, and Zaheer Abbas – but one doesn’t expect a “patriot” to know that….
— Ali Minai (@barbarikon) January 29, 2024
صارف ہما نے لکھا کہ عمران خان کو چاہیے تھا کہ وہ ابھی نندن کی جگہ وجاہت کو انڈیا کے حوالے کردیتے۔
Wajahat! IK should have handed over you to India as replacment of AbhiNandn.
— ہما (@huma_kalsoom7) January 29, 2024
ایک اور صارف نے لکھا کہ سیاسی نا پسندیدگی کی بنا پر سیالکوٹ انڈیا کو دینے کی باتیں کرنے والوں کو غدار بولو تو برا لگ جاتا ہے لوگوں کو۔
سیاسی نا پسندیدگی کی بنا پر سیالکوٹ انڈیا کو دینے کی باتیں کرنے والوں کو غدار بولو تو برا لگ جاتا ہے لوگوں کو
— ☕نصـــــــرت سحـــــــــر (@SeharSHasan) January 29, 2024
صارفین کا کہنا تھا کہ آپ صرف سیاسی اختلافات کی وجہ سےاپنے شہر دشمنوں کو دینے کی خواہش نہیں کر سکتے۔ یہ سیالکوٹ کے عوام اور پاکستانی عوام کی بے عزتی ہے۔ صارف محمد سعد نے لکھا کہ سیالکوٹ کو انڈیا کو دے دینا چاہیے تھا کیوں کہ اس نے عثمان ڈار کو منتخب کرنے سے انکار کر دیا ہے؟ یہ اقعی اس کے مستحق ہیں جو بھی ان کے ساتھ ہورہا ہے۔
Sialkot should’ve been lost to India because it has refused to elect Usman Dar?
That’s why I don’t feel an ounce of sympathy for this lot, they truly deserve whatever coming for them https://t.co/nB6ShXOFFJ— Muhammad Saad 🇵🇸 ⚖️ (@hafizsaadriaz) January 29, 2024
صارفین کا کہنا ہے کہ صرف ایک سیاسی اختلاف پر پورا سیالکوٹ بھارت کے حوالے کردینے کا نظریہ رکھنے والوں کو پاکستان میں رکھنے کے بجائے ابھینندن کے ساتھ ایک پر ایک فری دے دیا جاتا تو شاید بھارت دوبارہ کبھی حملہ ہی نہ کرتا۔