پی ایس ایل 9: برسبین ٹیسٹ کے ہیرو شمر جوزف کو پشاور زلمی نے چُن لیا

پیر 29 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی سپلیمنٹری کیٹیگری اور ری پلیسمنٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پشاور زلمی نے سلور کیٹیگری میں لونگی اینگیڈی کی پورے سیزن کے لیےعدم دستیابی کے باعث ان کی  جگہ وقار سلامخیل کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا۔

پشاور زلمی نے گس ایٹکنسن کی جگہ جزوی طور پر دستیاب برسبین ٹیسٹ کے ہیروشمرجوزف کو 9ویں ایڈیشن کے لیے چُن لیا ہے۔

لاہورقلندرز نے مکمل طور پر عدم دستیاب راشد خان اور جزوی دستیاب ڈان لارنس کے متبادل پک کو ریزرو رکھا ہے۔

اسلام یونائیٹڈ نے عدم دستیاب ٹام کررین کے متبادل کو ریزرو رکھا ہے جبکہ ٹم سیفرٹ کی جگہ اپنی پک کو ریزرو رکھا ہے۔

کراچی کنگز نے جزوی دستیاب کیرون پولارڈ کے لیے زاہد محمود کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز وانندو ہسارنگا کی جگہ بسمہ اللّٰہ خان کو اسکواڈ میں شامل کریں گے۔

سپلیمنٹری کیٹیگریز میں پشاور زلمی نے لیوک ووڈ اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے ابید مکوئی کو پک کیا ہے۔

کراچی کنگز نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں لیوس ڈی پلوئے کو پک کیا، لاہور قلندر نے سری لنکن وکٹ کیبر بیٹر بھانوکا راجاپکسا کو چن لیا۔

ملتان سلطانز نے جانسن چارلس اور محمد شہزاد جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاری ایونٹ کو چنا۔

حیدر علی کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں پک کرلیا، چوتھی پک میں پشاور زلمی نے سفیان مقیم کو چنا۔

لاہور قلندر نے طیب عباس اور کراچی کنگز نے محمد روحد کو چن لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان