پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقوں البدر 8 کا افتتاح

پیر 29 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقوں البدر 8 کا افتتاح نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم سینٹر پبی میں ہو گیا۔ مشقوں میں پاک فوج اور بحرین نیشنل گارڈ کے دستے شریک ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ پاکستان اور بحرین کی انسداد دہشت گردی کے شعبے میں سالانہ دو طرفہ مشق ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس مشق کا مقصد جوائنٹ ایمپلائمنٹ اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے علاوہ برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو بروئے کار لانا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں ممالک کی افواج ایک دوسرے کی مہارت، تجربے سے فائدہ اٹھانے کے لیے بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp