مچھ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا،مچھ پولیس کا اہلکار شہید

پیر 29 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے علاقے مچھ میں بی ایل اے  کے دہشت گردوں کے  فائرریڈ کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے پسپا کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو پہلے سے دہشت گردوں کے حملے کی  اطلاع مل گئی تھی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے لیے گھات لگا رکھی تھی۔

دہشتگردوں کی جانب سے متعدد راکٹ فائر کیے گئے لیکن دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی طرف سے مؤثر جواب  کے نتیجے میں بوکھلا کر پسپا ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز  بھاگتے دہشت گردوں  کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر چکی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک دفعہ پھر  ہندوستان اور بی ایل اے کے  جھوٹے اور من گھڑت پروپیگنڈا کو شکست دے دی گئی۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں، نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان

اِدھر دریں اثنا نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پہاڑوں سے کچھ راکٹ فائر کیے گئے جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں اور صورتحال کنٹرول میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور اس واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت سی باتیں ہو رہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔

دہشت گردوں کا حملہ: مچھ پولیس کا اہلکار شہید

ضلع بولان کے علاقے مچھ، کولپو اور ڈھاڈر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ دہشت گردوں کی حملے کے دروان مچھ پولیس کا اہلکار شہید ہو گیا ہے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈھاڈر میں ایک مقامی ڈرائیور بھی جانبحق ہوا۔

پولیس کے مطابق ضلع بولان کے خارجی اور داخلی راستوں پر ٹریفک کو روک دیا گیا ہے، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مچھ میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔

سیکریٹری صحت عبداللہ خان نے کہا ہے کہ ضلع کوئٹہ، مستونگ اور سبی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ کولپور سے ایک زخمی شخص زخمی اور مردہ بچے کو نواب غوت بخش رٸیسانی اسپتال مستونگ منتقل کیا گیا ہے۔ ابوذر ولد عبدالرزاق عمر 5 سال گولی لگنے سے جانبحق ہوا۔ عبدالمالک ولد ساہی داد عمر 30 سال کو ابتداٸی طبی امداد دینے کے بعد ٹراما سینٹر کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔

نواب غوت بخش رٸیسانی اسپتال مستونگ کے سی ای او ڈاکٹر سعید میروانی نے بتایا کہ تمام کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، فارماسسٹس، سٹاف نرسز ،  اور پیرا میڈیکل اسٹاف بمع ادویات موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp