لگژری اشیا پر 25 فیصد سیلز ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 9 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایک اور شرط پوری کردی۔ ایف بی آر نے 3 درجن سے زائد اشیا کی درآمد پر سیلز ٹیکس کی شرح فیصد 25 کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق امپورٹڈ الیکٹرانکس، جانوروں کی خوراک،فینسی لائٹس شیمپو، صابن اور لوشن پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد کر دی گئی۔

امپورٹیڈ گھڑیوں، قیمتی دھاتوں، کاسمیٹکس، جوتے، شیمپو، آئس کریم، لیدر جیکٹس، چاکلیٹ، سگریٹ، پالتو جانوروں کی خوراک پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد کر دی گئی ہے۔

اسی طرح امپورٹڈ لگژری برتنوں، باتھ فٹنگز، امپورٹڈ ٹائلز، سینیٹری سامان، فانوس اور فینسی لائٹس پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد کیا گیا ہے۔

لگژری اشیا پر سیلز ٹیکس بڑھنے سے ایف بی آر کو جون 2023 تک 15 ارب روپے کی آمدن ہو گی۔

یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے لگژری اشیاء پر سیلز ٹیکس 18 سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے کی منظوری دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp