ملک بھر میں مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری بھی ہورہی ہے جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
شہرقائد کے مختلف علاقوں میں علی الصبح بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، دوسری طرف ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں منگل کی صبح بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی جس کے بعد پہلے سے سرد موسم میں مزید تیزی آگئی۔
🛑 موسلا دھار بارش/ٹھنڈا موسم!!!
کراچی سے متصل بحریہ ٹاؤن / گڈاپ ٹاؤن میں اب تک 17 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے.. pic.twitter.com/FSe3d02FVB— PakWeather.com (@Pak_Weather) January 29, 2024
ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے،مالم جبہ، کالام ،استور، مری، مظفر آباد میں بھی ہرطرف برف کی سفیدی دکھائی دے رہی ہے۔
وادی نیلم میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، پہاڑوں پر اب تک 2 فٹ تک برف پڑ چکی ہے، طویل خشک سالی کے بعد برفباری سے مقامی لوگوں کے چہرے خوشی سے کھِل اٹھے ہیں، سیاحوں کی بڑی تعداد نے وادی نیلم کا رخ کیا ہے جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ایشیا کی ملکہ حسن وادی نیلم آزاد کشمیر میں برفباری کے سحر انگیز مناظر#snowfall pic.twitter.com/58fq7c0MGm
— Faizan Wani (@faizanwani317) January 29, 2024
دوسری جانب مری اور گلیات میں آج دوسرے روز بھی ہلکی برفباری ہوئی ہے، برفباری سے جہاں موسم خوشگوار اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے وہاں ملک بھر سے سیاح ملکہ کوہسار کا رخ کر رہے ہیں اور اس خوبصورت موسم سے خوب لطف اندوز ہوتے دِکھائی دے رہے ہیں۔
🛑 مری، گلیات اور نتھیاگلی میں
طویل خشک موسم کے بعد برفباری 🌨️ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ اس ہفتے کے دوران شمالی علاقہ جات بشمول خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان، کشمیر اور بلوچستان کے پہاڑوں 🏔️ پر اچھی برفباری 🌨️ کے امکانات ہیں.. pic.twitter.com/AdZVSOaUjJ— PakWeather.com (@Pak_Weather) January 29, 2024
خیبرپختونخوا کے علاقے سوات، دیر اور جنوبی وزیرستان کے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں بھی برفباری جاری ہے، سوات کے مختلف علاقوں میں آج دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، مالم جبہ اور کالام میں بھی برفباری کے بعد ہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔
سیاح خاص طور پر برفباری سے لطف اندوز ہونے مالم جبہ اور کالام کا رخ کر رہے ہیں۔
سننے میں آ رہا ہے کہ اللّٰہ کے کرم سے مسلسل خُشک موسم کے بعد کالام میں موسم سرما کی برفباری کا سلسلہ شروع ♥️
پروردگار اپنی رحمت کی بارش اور برفباری کرے۔ آمین #snowfall pic.twitter.com/Hl7MVrXgeK— 🎀 نَمل زَہرہ 🇵🇰 (@BolnaZarooriHai) January 28, 2024
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا،گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر، مری ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مزید دو روز تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔