سندھ: اب قیدی جیل میں رہ کر عدالت میں پیش ہوں گے

منگل 30 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ میں قیدیوں کو عدالتوں میں پیش کرنے کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو گیا ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی کی عدالتی نظام میں اصلاحات کے باعث جیلوں سے قیدیوں کے لیے ویڈیو لنک کا نظام متعارف کروادیا گیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منگل کے روز چیف جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے سینٹرل جیل کراچی میں ویڈیو لنک سسٹم کا افتتاح کیا، جیلوں سے اب قیدیوں کی ویڈیو لنک کے ذریعہ عدالت میں پیشی ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے قیدیوں کی عدالت میں پیشی سے مقدمات جلد نمٹائے جا سکیں گے اور قیدیوں کی ویڈیو لنک سے پیشی سے ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات کی بچت ہوگی۔

عدالت نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ جیلوں سے قیدیوں کو عدالت میں پیش کرنے سے پیدا ہونے والے سیکورٹی مسائل بھی حل ہو جائیں گے، ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات میں پیشی کا نظام صوبے بھر میں لایا جائے گا، عدالتی فیصلوں کی تصدیق شدہ نقول کے حصول کے لیے بھی ون ونڈو نظام متعارف کرایا گیا ہے، ون ونڈو کی سہولیات سے وکلا اور سائلین کو فائدہ ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بطور ضمانت جمع کروائے گئے پراپرٹی کے کاغذات کی فوری اور جلد تصدیق کے لیے بورڈ آف ریونیو سے مل کر کام کررہے ہیں تاکہ وکلا اور سائلین کو تصدیق کے عمل میں حائل رکاوٹیں دور کی جاسکیں، سندھ ہائیکورٹ کے ان اقدامات کا مقصد سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟