سائفر کیس: عدالت کے پاس سزا کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا، اعظم نذیر تارڑ

منگل 30 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہمارا مؤقف ہے کہ آئین سب سے مقدم ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کلاسیفائیڈ دستاویز کو استعمال کیا، بانی پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں سزا ہوئی ہے، خصوصی عدالت کے پاس سزا سنانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ فیصلوں پر تنقید کسی حد تک ہوتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سائفر کیس میں سزا ہوئی ہے، (ن) لیگ اس لیے ردعمل نہیں دے سکتی کیونکہ یہ قانونی عمل ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت کے پاس سزا سنانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا، شروع سے ہی مؤقف ہے کہ آزادی اظہار رائے پر قدغن نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاملہ عدالت میں گیا اوراس پر مفصل فیصلہ آیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے قومی سلامتی کا خیال نہیں رکھا، عدالتی فیصلے میں قومی اسمبلی تحلیل کرنے کو غیرقانونی قرار دیا گیا تھا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہمارے ملک کا سپریم لا، آئینِ پاکستان ہے، آئین بتاتا ہے حکومت کیسے سر انجام دینی ہے شہریوں کے کیا حقوق ہیں۔ تنقید کی آڑ میں ججز پر حملے کریں گے تو اس کی اجازت نہیں۔ سپریم کورٹ نے کھلے دل سے کہا ہر شخص کا بنیادی حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اظہار کرتے وقت آئینی حدود کراس نہ کریں۔

پی ٹی آئی نے حکومت کو طول دینے کے لیے عالمی تعلقات کا خیال بھی نہ رکھا۔ پھر یہ معاملہ عدالت میں گیا اور اس پر مفصل فیصلہ آیا، فیصلے میں قومی اسمبلی تحلیل کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔ اس رولنگ کو ہم نے عدم اعتماد کے ذریعے ختم کیا تھا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایک انکوائری بلائی گئی جس میں جواب دینے کا بھرپور موقع دیا، وہ انکوائری پھر تحقیقات میں تبدیل ہوئی پھر ٹرائل شروع ہوگیا، عدالت نے انہیں وکلا فراہم کیے، اسٹیٹ کونسلز فراہم کیے گئے، ان سے بھی فائلیں چھین کر دیوار پر ماری گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک بھارت میچ سے قبل بابر اعظم کا جونیئر کھلاڑیوں کو اہم مشورہ

اپوزیشن احتجاج جاری، اراکین کو پارلیمنٹ کے اندر محبوس رکھا گیا ہے، تحریک تحفظ آئین کا الزام

ایپسٹین اسکینڈل کی گونج برطانیہ تک، سابق سفیر مینڈلسن سے جواب طلب

آلو کے کاشتکاروں کے لیے خوشخبری: مریم نواز کا وزیراعظم شہباز شریف کو برآمدات بڑھانے کے لیے خط

گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی یونٹ فعال، خصوصی تھانہ قائم

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟