اسلام آباد: پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل کردیا گیا

بدھ 31 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل کردیا گیا، تھانہ کراچی کمپنی کے پولیس اہلکاروں نے مرکزی دفتر جانے والے راستے بند کردیے، اور دفتر کے اطراف بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ میں واقع پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ آفس کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے سیل کر دیا گیا ہے، تحریک انصاف نے آج پارٹی کا جنرل باڈی اجلاس طلب کر رکھا تھا۔ آج ہونے والے اجلاس سے قبل ہی پولیس نے سیکرٹریٹ آفس کو سیل کر دیا ہے۔

واضح رہے آج احتساب عدالت نے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14،14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے، دونوں ملزمان پر فی کس 78 کروڑ 70 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ تاہم دونوں ملزمان 10 سال کے لیے نا اہل بھی قرار دیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز بھی سائفر کیس میں خصوصی عدالت نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت سابق وزیر اعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ سابق وزیراعظم اور سابق وزیرخارجہ کو سزا خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے سنائی۔

یاد رہے اسی حوالے سے آج تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس طلب کیا گیا تھا، عمران خان کی سزا اور الیکشن کے حوالے سے تحریک انصاف کے سرکردہ رہنماؤں نے پارٹی کا اگلا لائحہ عمل طے کرنا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترکیہ کے مغربی ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے سے 17 افراد ہلاک

پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں نئی پیش رفت، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

حماس سمیت فلسطینی گروپس کا غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے سپرد کرنے پر اتفاق

بھارت کبھی کشمیریوں کے جذبۂ آزادی کو کمزور نہیں کر سکتا، کشمیری رہنما ملک عامر

کئی ممالک غزہ فورس میں شامل ہونے کو تیار، مگر اسرائیل کی منظوری لازمی، مارکو روبیو

ویڈیو

ٹی ایل پی پر پابندی، رضوی برادران مشکل میں، حیران کن شواہد سامنے آگئے

خیبر پختونخوا کی روایتی محفل کراچی تک کیسے پہنچی؟

ٹی ٹی پی صرف پاکستان نہیں پورے خطے کے لیے خطرہ ہے، میجر جنرل زاہد محمود

کالم / تجزیہ

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے

گھر میں ایک اور شکست، پاکستانی ٹیم ہمیں کب حیران کرے گی؟