8 فروری، الیکشن کے دن موسم کیسا رہے گا؟

جمعرات 1 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں 5 فروری تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ 8 فروری تک مطلع صاف اور موسم خشک اور سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ظہیر احمد بابر کے مطابق 5 فروری تک ملک کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی جبکہ 5 فروری کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف اور موسم خشک اور سرد رہے گا۔

ظہیر احمد بابر کے مطابق 8 فروری کو الیکشن کے دن بھی ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ 8 فروری کو صبح کے وقت میدانی علاقوں، خاص طور پر پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں ہلکی دھند ہوسکتی ہے لیکن مجموعی طور پر موسم خشک رہے گا۔

دوسری طرف سیاحوں کی بڑی تعداد برفباری کے دلکش مناظر سے محظوظ ہونے کے لیے مری سمیت دیگر شمالی علاقہ جات پہنچ گئی ہے مگر اب ملکہ کوہسار میں مزید سیاحوں کی گنجائش نہیں ہے اس لیے انتظامیہ نے مری میں سیاحوں کا داخلہ بند کردیا ہے۔

مری میں مسلسل برفباری سے سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک جام ہوگیا جس سے سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور سیاح گاڑیوں میں پھنس کر رہ گئے۔

شدید برفباری کے باعث مری کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی