قابل اعتراض تصاویر و ویڈیوز کی سوشل میڈیا پر تشہیر، خاتون کو 6 ماہ قید کی سزا

جمعرات 1 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جوڈیشنل مجسٹریٹ حیدر آباد نے قابل اعتراض تصاویر و ویڈیوز کی سوشل میڈیا پر تشہیر کے مقدمے میں نامزد خاتون کو 6 مہینے قید کی سزا سنا دی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ حیدر آباد نے شمائلہ نامی خاتون ملزم کو قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز کی سوشل میڈیا پر تشہیر کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمہ کے خلاف سال 2023 میں سائبر کرائم حیدرآباد میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ -1 حیدرآباد عالیہ سحر قائم خانی نے ملزمہ کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے اسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل غضنفر علی بھٹو نے مقدمے کی پیروی کی اور انسپیکٹر سعید احمد مقدمے نے تفتیش مکمل کر کے عدالت میں چالان جمع کروایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp